لداخ کے علاقے میں چین نے ایک بڑے حصے کو اپنے نام کر کے بھارت کو بڑا جھٹکا دے دیا

چین

نیوز ٹوڈے :   2020 میں لداخ کے علاقے میں چین اور بھارت کی فوج کے درمیان جھڑپوں میں کئ بھارتی فوجی ہلاک ہو گۓ تھے - لداخ کے سرحدی تنازع کے بعد دونوں ملکوں کے مابین حالات کشیدہ چلے آ رہے ہیں - بھارت نے چین کی نئ کاؤنٹیوں میں (اکساۓ چن ) کے علاقے کو کبھی تسلیم نہیں کیا اور بھارت چین پر غیر قانونی قبضے کا الزام بھی لگاتا ہے - "چینی میڈیا" کے مطابق اب چین نے (ہوتان پریفیکچر میں لداخ ) کے کچھ علاقے کو شامل کر کے دو کاؤنتیوں کے قیام کا اعلان کیا ہے -

چین کے اس اقدام سے "مودی حکومت " آگ بگولا ہو گئ - بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے چین کے اس اقدام پر رد عمل کرتے ہوۓ کہا کہ 'ہم نے بھارتی علاقے پر چین کے ناجائز قبضے کو کبھی تسلیم نہیں کیا ' - چین کی بنائ گئ ان کاؤنٹیوں میں اکسائ چن کا ایک بڑا حصہ شامل ہے جس پر چین نے غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے - چینی خبر رساں ادارے "ژنہوا"کے مطابق ان کاؤنٹیوں کا قیام "چینی کمیونسٹ پارٹی اور ریاستی کونسل" کی منظوری کے بعد عمل میں لایا گیا - دفاعی ماہرین کا کہنا بھی یہی ہے کہ چین بغیر تحقیق اور ثبوت کے کوئ قدم نہیں اٹھاتا اس لیے بھارت کا یہ واویلا بے جا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+