قطر میں جنگ بندی مذاکرات شروع ہوتے ہی اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملے بڑھا دیے

حملے

نیوز ٹوڈے :   جہاں ایک طرف (قطر) میں غزہ ، اسرائیل جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں ، تو وہیں دوسری طرف اسرائیل نے غزہ پر حملے بڑھا دیے ہیں - " عرب میڈیا " کی رپورٹس کے مطابق صیہونی فوج نے تین روز میں غزہ پر 100 سے زائد حملے کیے ہیں - غزہ کے شمال مغربی علاقوں پر صیہونی فوج کی بمباری سے صرف ایک دن میں88 فلسطینی شہید اور 208 زخمی ہوۓ ہیں -

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے سولہ مہینوں سے جاری ہیں اور ان حملوں میں اب تک پینتالیس ہزار ، آٹھ سو پانچ فلسطینی شہید ، جبکہ1 لاکھ 9 ہزار 64 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں ، لیکن اب بھی صیہونی فوج کے حملوں میں کمی نہیں آرہی - قطر اور دوسرے ممالک کی کوششوں سے ایک مرتبہ پھر غزہ ، اسرائیل جنگ بندی مذاکرات کی کوششیں کی جا رہی ہیں - ان مذاکرات میں غزہ سے صیہونی فوج کا انخلاء اور بے گھر فلسطینیوں کی واپسی کی شرائط لازمی ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+