امدادی سامان کا پہلا قافلہ ضلع کرم کے لیے آج روانہ ہوگا

امدادی سامان

نیوز ٹوڈے :    امدادی سامان کا پہلا قافلہ ضلع کرم کے لیےصبح ٹل سے روانہ ہوگا۔پولیس کے مطابق   80 سے زائد ٹرکوں پر مشتمل قافلہ گزرے گامرکزی شاہراہ پر کرفیو نافذ رہے گا۔

ٹل میں ادویات، سبزیاں، آٹا اور دیگر اشیاء سے لدے ٹرک تین دن سے کھڑے ہیں۔ امدادی سامان کا قافلہ 4 جنوری کو کرم کے لیے روانہ ہونا تھا تاہم باغان میں ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر فائرنگ کے بعد قافلہ روانہ نہ ہو سکا۔

ضلع کرم میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جبکہ زخمی ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کی جگہ اشفاق خان کو ڈپٹی کمشنر کرم تعینات کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 4 جنوری کو لوئر کرم کے علاقے بگن میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے ڈی سی کرم سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ کرم کے لیے کھانے پینے کا سامان لے جانے والے قافلے کو تین ماہ بعد روک دیا گیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+