قید رہنماؤں سے ملاقات کا مطالبہ: عرفان صدیقی نے اسد قیصر کے دعوے کی تردید کر دی

عرفان صدیقی

نیوز ٹوڈے :  مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے اسد قیصر کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ پی ٹی آئی کمیٹی کی جانب سے دیگر قید رہنماؤں سے ملاقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملاقات میں دونوں نے زبانی طور پر صرف دو مطالبات پیش کیے، پی ٹی آئی نے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ مطالبات تحریری طور پر پیش کرے گی، لیکن اسد قیصر کے بیان سے لگتا ہے کہ انہیں اپنے وعدے کی تکمیل میں مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی اپنا موقف بدلتی رہی تو مذاکراتی عمل مثبت انداز میں آگے نہیں بڑھ سکے گا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی کسی بھی طرح مذاکراتی عمل کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتی، پی ٹی آئی اور اپوزیشن کمیٹی کے ارکان جو بھی بات کریں گے وہ حتمی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے نکات واضح ہیں اور انہیں تحریری طور پر دینا رسمی بات ہے۔ بانی اور قیادت سے ملاقات کے بعد تیسرے اجلاس میں چیزیں واضح ہوں گی۔ حکومتی کمیٹی کو تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے لیے وقت دیا جا رہا ہے تاکہ حتمی فیصلے میں کوئی ابہام نہ رہے۔ واضح رہے کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کے دو دور ہو چکے ہیں۔

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+