اب ایک کلک پرمفت کھانا
- 06, جنوری , 2025

نیوز ٹوڈے : مہمان نواز نامی ایپ متعارف کرائی گئی ہے، کوئی بھی اسے ڈاؤن لوڈ کر کے مفت کھانا حاصل کر سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق موبائل ایپ کھانے کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے متعارف کرادی گئی ہے، مہمان نواز نامی ایپ سے ضرورت مند افراد مفت کھانا حاصل کرسکتے ہیں۔
لاہور کے سلطان شہزاد نامی نوجوان نے ایک ایسی ایپ بنائی ہے جہاں سے ایک کلک پرہر ایک کو مفت کھانا مل سکتا ہے، .سلطان نے یہ ایپ خوراک کو ضائع ہونے سے بچانے اور ضرورت مندوں تک پہنچانے کے لیے بنائی ہے، کوئی بھی اسے ایپ اسٹور سے مفت ڈاؤن لوڈ کر کے کھانا تقسیم یاوصول کر سکتا ہے۔
اس ایپ کے حوالے سے سلطان شہزاد کا کہنا تھا کہ اس ایپ کے ذریعے سفید پوش لوگوں کی عزت نفس کو ٹھیس پہنچائے بغیر ان کی مدد کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مہمان نواز ایپ کے ذریعے پاکستان کے کونے کونے میں مستحق افراد تک مفت کھانا پہنچایا جا سکتا ہے۔

تبصرے