تحریک انصاف سے مذاکرات کے لیے حکومت پر دباؤ کون ڈال رہا ہے؟ خواجہ آصف نے اہم خبر سنا دی
- 06, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مذاکرات کے حوالے سے مذاکراتی کمیٹیوں پر کوئی دباؤ نہیں، جب کہ اب تک مذاکرات میں کوئی حوصلہ افزا پیش رفت نہیں ہوئی۔ وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت مذاکرات میں کوئی حوصلہ افزا پیش رفت نہیں ہوئی، جو ایک ہفتے کا وقت دیا گیا ہے اس کے بعد کچھ پیش رفت ہوگی، فی الحال کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ اب تک مذاکرات کا عمل صرف بیٹھنے، بات کرنے، برطرفی تک محدود رہا ہے، پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے حکومت پر قطعی طور پر کوئی دباؤ نہیں، سیاسی تناؤ کم کرنے کی راہ نکالنے کے لیے مذاکرات ہو رہے ہیں، کشیدگی بتدریج ختم ہو رہی ہے، معیشت بہتر ہو رہی ہے، لوگ پر امید ہیں کہ ہماری معیشت مستحکم ہو جائے گی، تناؤ کی صورتحال سب سے پہلے معیشت پر اثر انداز ہوتی ہے، معاشی اشاریے حوصلہ افزا ہیں، سرمایہ کاری ہو رہی ہے -
وزیر دفاع خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کی نتھیا گلی منتقلی جیسی کوئی بات نہیں، مجھے کسی قسم کی آفرز کا علم نہیں، یہ چیزیں مارکیٹنگ کی تکنیک ہیں اس سے زیادہ کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اداروں میں تعاون بڑھنے لگا ہے جس میں عدلیہ اور دیگر ادارے شامل ہیں۔ ملکی مسائل کے حل کے لیے تمام اداروں کے درمیان تعاون ضروری ہے۔
تبصرے