پاسپورٹ کی سہولت کے لیے اہم قدم، نادرا کے میگا سینٹرز میں کاؤنٹرز قائم

پاسپورٹ

نیوز ٹوڈے :   وفاقی وزارت داخلہ نے کراچی میں شہریوں کے لیے پاسپورٹ کی سہولت کے لیے اہم قدم اٹھا لیا ہے اور پاسپورٹ کے حصول کے لیے نادرا کے میگا سینٹرز میں کاؤنٹرز قائم کیے جا رہے ہیں۔

وسطی اور مغربی اضلاع میں نئے پاسپورٹ دفاتر قائم کیے گئے ہیں جن کا افتتاح آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ذرائع نے بتایا کہ نادرا کے میگا سینٹرز ناظم آباد اور سیمنز چورنگی سائٹ میں نئے پاسپورٹ دفاتر قائم کیے گئے ہیں۔نادرا کے میگا سینٹرز ناظم آباد اور سائٹ ہی میں پاسپورٹ پروسیسنگ کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ناظم آباد اور سائیٹ نادرا میگا سینٹرز میں پاسپورٹ کاؤنٹرز 24 گھنٹے سہولیات فراہم کریں گے جب کہ صدر، کلفٹن، عوامی مرکز اور ملیر میں پاسپورٹ دفاتر قائم ہیں جن میں عوامی مرکز کا پاسپورٹ آفس عوام کو سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ دن میں 24 گھنٹے سہولت۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+