کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے چوتھے دن، فالو آن پر مجبور ہونے کے بعد پاکستان دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری

دوسری اننگز میں بیٹنگ

نیوز ٹوڈے :     کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور گرین شرٹس کو جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کے لیے مزید 197 رنز درکار ہیں۔

پاکستان نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے چوتھے روز اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 213 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے کیا، شان مسعود 106 اور خرم شہزاد 16 رنز پر کھیل رہے تھے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 615 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 194 رنز بنا کر فالو آن پر مجبور ہو گئی تھی۔جنوبی افریقہ کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، سنچورین ٹیسٹ میں پروٹیز نے شاہینز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دے دی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+