جے شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ پر راج کرنے کی نئی چال چل دی، بگ تھری نے کیا منصوبہ بنایا ہے؟

جے شاہ

نیوز ٹوڈے :     بگ تھری ایک بار پھر کرکٹ کی دنیا میں تہلکہ مچا رہے ہیں اور جے شاہ نے اب ٹیسٹ کرکٹ پر راج کرنے کے لیے ایک نیا اقدام کیا ہے۔بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کو اپنے ہاتھ میں لینے کا منصوبہ بنایا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تینوں بورڈ بارڈر گواسکر ٹرافی کی طرز پر ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ سیریز کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین جے شاہ، کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین مائیک بیئرڈ اور انگلینڈ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامسن کی رواں ماہ کے آخر میں ملاقات کا امکان ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ کا نیا دو درجاتی ڈھانچہ اجلاسوں کے ایجنڈے میں شامل ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں دو درجے کا منصوبہ موجودہ ایف ٹی پی کے بعد 2027 تک نافذ کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ کے ڈھانچے میں تبدیلی سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کو ایک اور دور تک جاری رکھنے کا موقع ملے گا۔ انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس پہلے ہی ڈبلیو ٹی سی کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔ کرکٹ کی کچھ سینئر شخصیات نے بھی اس بات پر زور دیا ہے کہ بہترین ٹیموں کو ایک سے زیادہ مرتبہ مقابلہ کرنا چاہیے۔

دو ڈویژن ٹیسٹ کرکٹ کے منصوبے پر 2016 میں آئی سی سی میں بات ہوئی تھی۔ 2016 کے پلان کے مطابق 7 ممالک ٹاپ ڈویژن میں مقابلہ کریں گے جبکہ 5 دوسرے رینک میں مقابلہ کریں گے۔ 2016 میں، بھارتی کرکٹ بورڈ نے دو ڈویژن کے نظام کے خلاف ووٹ دیا۔

اس وقت، بی سی سی آئی نے کہا تھا کہ دو ڈویژن کے نظام سے چھوٹے بورڈز کو مالی نقصان ہوگا۔براڈ کاسٹرز کی بھی بگ تھری کے درمیان زیادہ کرکٹ میں دلچسپی ہے، براڈ کاسٹر بھی تینوں ممالک کے درمیان مزید میچز چاہتے ہیں۔اس حوالے سے براڈ کاسٹرز کا کہنا ہے کہ جتنے زیادہ میچ ہوں گے اتنا ہی بہتر ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+