لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن کی مسجد سے شہری کی جیکٹ چوری کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

مسجد سے شہری کی جیکٹ چوری

نیوز ٹوڈے :   لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں چور نے مسجد سے شہری کی جیکٹ چوری کر لی۔

یہ واقعہ 2 جنوری کو مسجد میں پیش آیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نماز باجماعت کے دوران چور شہری کی جیکٹ پہن کر فرار ہو گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول کا موبائل فون بھی جیکٹ میں تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+