پی ٹی آئی سے مذاکرات میں ڈیڈ لاک، وجہ کیا بنی؟

ڈیڈ لاک کی وجہ

نیوز ٹوڈے :   حکومتی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے تحریری مطالبات پیش کرنے میں ناکامی ڈیڈ لاک کی وجہ بنی۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بھی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے سے گریز کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی تحریری چارٹر آف ڈیمانڈ پر فیصلہ کرے گی۔ چارٹر تسلیم کرنے کی صورت میں پی ٹی آئی کو حکومت کے ساتھ تحریری معاہدے پر بھی دستخط کرنا ہوں گے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے تیسرے دور کے لیے ابھی تک کسی فریق نے اسپیکر آفس سے رابطہ نہیں کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی ترجمان عرفان صدیقی نے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کو تمام صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے دونوں دور میں تحریری مطالبات کی یقین دہانی کرائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ کہہ رہے ہیں کہ ریکارڈ شدہ گفتگو کو تحریری مطالبہ سمجھا جائے، ایسا نہیں ہوگا، ہم ان سے ایک بار تحریری بیان چاہتے ہیں تاکہ ہمیں معلوم ہو کہ ان کے مطالبات کیا ہیں۔ پی ٹی آئی سے مذاکرات میں ڈیڈ لاک، وجہ کیا بنی؟

حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان جاری مذاکرات میں تعطل برقرار ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+