تین اداروں کو ختم کرنے کا فیصلہ، سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر
- 07, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : تفصیلات کے مطابق خواجہ شیراز محمود کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا، وزارت سائنس نے حقوق دینے کے تحت 3 اداروں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کونسل برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور پاکستان کونسل برائے قابل تجدید توانائی شامل تھے۔ سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بتایا کہ پاکستان کونسل فار ہاؤسنگ کو بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کامسیٹس یونیورسٹی کے ریکٹر کی تعیناتی کا اشتہار دوبارہ جاری کر دیا گیا۔ وفاقی سیکرٹری نے کہا کہ نامزد شخص لاہور یونیورسٹی میں تعیناتی کے باعث شامل نہیں ہوسکا، کامسیٹس یونیورسٹی کے سربراہ کا عہدہ گزشتہ دو سال سے خالی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس کیو سی اے کے سربراہ کی تقرری کے لیے سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی گئی ہے، پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے چیئرمین کی تقرری کے لیے سمری بھیج دی گئی ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس کے ڈی جی کی تقرری کے لیے اشتہار جاری کر دیا گیا، دو اداروں کے سربراہوں کی تقرری کے لیے رولز میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ کمیٹی نے سائنس و ٹیکنالوجی کے اداروں کے سربراہان کی عدم تعیناتی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی اداروں کے سربراہان کی عدم تعیناتی پر احتجاج کرتی ہے۔
تبصرے