جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کر دیا

جنوبی افریقہ

نیوز ٹوڈے :  جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر 58 رنز کا ہدف 8ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا، پاکستان جنوبی افریقہ کی سرزمین پر لگاتار 9واں ٹیسٹ ہار گیا ہے۔

ڈیوڈ بیڈنگھم 44 اور ایڈن مارکرم 14 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کگیسو ربادا اور کیشو مہاراج نے تین تین، مارکو جینسن نے دو اور کوئینا ماپاکھا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ پاکستان پہلی اننگز میں 194 رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا تھا اور اسے فالو آن کیا گیا تھا۔ جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 615 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا تھا اور پہلی اننگز میں 421 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔

جنوبی افریقہ کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے اور وہ پہلے ہی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔ پاکستان اپنی دوسری اننگز میں 478 رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 58 رنز کا ہدف دیا۔

کپتان شان مسعود نے 145، بابر اعظم نے 81 اور سلمان علی آغا نے 48 رنز بنائے، محمد رضوان نے 41 رنز بنائے۔

آل راؤنڈر عامر جمال نے 34 اور کامران غلام نے 28 رنز بنائے، سعود شکیل نے 23، نائٹ واچ مین خرم شہزاد نے 18 اور میر حمزہ نے 16 رنز بنائے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+