اے آئی فریج متعارف، فیچرز آپ کو حیران کر دیں گے

اے آئی فریج

نیوز ٹوڈے :   مصنوعی ذہانت (مختصر طور پر اے آئی) زندگی کے ہر شعبے میں اپنی جگہ بنا رہی ہے، اب حیرت انگیز خصوصیات کے ساتھ ایک فریج متعارف کرایا گیا ہے۔ٹیکنالوجی میں بدلتے ہوئے رجحانات کے ساتھ، مختلف کمپنیاں بھی AI ٹیکنالوجی کو اپنا رہی ہیں اور لوگوں کو نئی مصنوعات پیش کر رہی ہیں جن میں حیرت انگیز خصوصیات ہیں۔

عام طور پر گھروں میں فریج کھانے پینے کی چیزوں سے بھرے ہوتے ہیں لیکن مسئلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب اچانک مہمان آجائیں اور آپ فریج کھول کر دیکھیں کہ اس میں رکھا گوشت، چکن، سبزیاں یا دیگر اشیاء استعمال ہو چکی ہیں۔

تاہم اب اس مسئلے کا حل تلاش کر لیا گیا ہے اور ایک مشہور بین الاقوامی کمپنی (سام سنگ) نے اب ایک ایسا سمارٹ فریج متعارف کرایا ہے جو اندر رکھی اشیاء کے کم چلنے پر آپ کو خبردار کر دے گا۔

سام سنگ نے حال ہی میں آنے والی ٹیکنالوجی کا اعلان کیا ہے۔ آپ اس AI فریج میں جو بھی آئٹمز ڈالیں گے وہ خود بخود انسٹا کارٹ ایپ میں شامل ہو جائیں گے اور جب کوئی چیز کم چل رہی ہو تو یہ آپ کو انسٹا کارٹ پر ضروری اشیاء کی فہرست بھیجے گی تاکہ آپ اسے بروقت خرید سکیں اور مستقبل میں ہونے والی پریشانیوں سے بچ سکیں۔

32 انچ کا سام سنگ بیسپوک فریج رواں ماہ کنزیومر الیکٹرانکس شو (سی ای ایس) میں متعارف کرایا جائے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+