چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی سکواڈ کا اعلان کب ہوگا؟ ڈیڈ لائن کا انکشاف
- 07, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی سکواڈ کے اعلان کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی سکواڈز کے نام جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جنوری ہے جب کہ تمام ٹیموں کو 11 فروری کی درمیانی شب 12 بجے تک سکواڈز کو حتمی شکل دینا ہے۔
11 فروری تک ٹیمیں آئی سی سی کی منظوری کے بغیر ابتدائی سکواڈز میں تبدیلیاں کر سکتی ہیں، 12 فروری سے ٹیموں میں تبدیلیوں کے لیے آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے منظوری لینا لازمی ہو گا۔ ٹیمیں ابتدائی سکواڈز کا اعلان کرنے کی پابند نہیں، وہ نام آئی سی سی کو جمع کرا سکتی ہیں۔
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پہلے ہی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنے حتمی سکواڈ کا اعلان کر چکی ہے۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں ہوگا اور ایونٹ کا فائنل میچ 9 مارچ کو شیڈول ہے۔
خاص خبریں
-
ہمارا ٹیکس سسٹم کاروبار نہیں چلنے دے رہا، آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں، وزیراعظم
-
عمران خان نے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے: بیرسٹر گوہر
-
عمران خان کے طبی معائنے اور بیٹوں کے انٹرویو کی درخواست منظور
-
کیا روہت شرما اور کوہلی چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کا حصہ ہوں گے یا نہیں؟ بھارتی میڈیا نے بتادیا
تازہ ترین

تبصرے