ایک اور پاکستانی اداکار جوڑے کی شادی کی تیاریاں شروع
- 07, جنوری , 2025

نیوز ٹوڈے : خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ پاکستانی اداکار گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان کی شادی کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔سوشل میڈیا پر شوبز شخصیات سے متعلق خبریں شیئر کرنے والے ایک انسٹاگرام پیج نے دعویٰ کیا ہے کہ گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان کی شادی کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
دونوں اداکاروں کی شادی کا دعویٰ گوہر رشید کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد سامنے آیا۔ گوہر رشید نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے 'بسم اللہ 2025' لکھا۔ ویڈیو میں شازیہ وجاہت، وجاہت رؤف اور ان کے دیگر اداکار دوست بھی موجود ہیں۔
پیج پر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ کراچی میں اداکارہ کبریٰ خان اور مرزا گوہر رشید کی شادی کی تیاریاں جاری ہیں۔ دونوں اداکاروں کی شادی بڑی دھوم دھام سے ہوگی جس کے لیے اداکاروں نے گزشتہ رات ڈانس کی پریکٹس بھی کی۔
یاد رہے کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کے درمیان گہری دوستی اور قریبی تعلقات سے مداح بخوبی واقف ہیں۔
چند ماہ قبل گوہر رشید نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ وہ سنگل نہیں ہیں اور کہا تھا کہ اب میں ان کے بغیر اپنی زندگی کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔ میں اس کے بارے میں اتنی بات کر سکتا ہوں کہ میں اس پر پورا شو کر سکتا ہوں۔

خاص خبریں
-
غزہ کی حالت زار پر آسٹریلوی پارلیمنٹ کی ممبر خطا ب کے دوران رونے لگیں -
-
پیوٹن بہت جلد اپنی بیماری کی وجہ سے مر جائیں گے اور یوکرین جنگ ہمیشہ کیلیے بند ہو جائے گی زیلینسکی نے کیا انکشاف
-
ایران ، امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے پر مذاکرات کیلیے تیار ہو گیا
-
نوجوانوں کے آنلائن گینگز جوان بچیوں کیلیے گھروں کے اندر بھی خطرہ بن گۓ
تازہ ترین

تبصرے