حکومت بجلی 10 روپے فی یونٹ سستی کرنا چاہتی ہے، مختلف آپشنز پر کام جاری
- 07, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : وفاقی حکومت بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے مختلف آپشنز پر کام کر رہی ہے جس کے تحت حکومت بجلی 10 روپے فی یونٹ سستی کرنا چاہتی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کا پہلا آپشن آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کا فائدہ عوام کو منتقل کرنا ہے۔ 5 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے سے حکومت کو مجموعی طور پر 411 ارب روپے کی بچت ہوگی اور یہ بچت 70 ارب روپے سالانہ ہوگی۔
وزارت توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 باگاس پاور پلانٹس کے ٹیرف میں تبدیلی سے 238 ارب روپے کی بچت ہوگی، یہ بچت 8 ارب 83 کروڑ روپے سالانہ ہوگی، مزید 16 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کے نتیجے میں 481 ارب روپے کا فائدہ ہوگا۔ آئی پی پی معاہدوں کو ختم کرنے یا تبدیل کرنے کا فائدہ صارفین کو دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت سستی بجلی کے لیے سرمائی بجلی کے سبسڈی پیکج میں توسیع پر بھی غور کر رہی ہے جب کہ بجلی کے بلوں پر ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ وفاقی حکومت بجلی کے بلوں پر ٹیکسوں سے سالانہ 800 ارب روپے سے زائد کماتی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ان تمام اقدامات سے حکومت بجلی 10 روپے فی یونٹ تک سستی کرنا چاہتی ہے۔
خاص خبریں
-
ہمارا ٹیکس سسٹم کاروبار نہیں چلنے دے رہا، آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں، وزیراعظم
-
عمران خان نے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے: بیرسٹر گوہر
-
عمران خان کے طبی معائنے اور بیٹوں کے انٹرویو کی درخواست منظور
-
کیا روہت شرما اور کوہلی چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کا حصہ ہوں گے یا نہیں؟ بھارتی میڈیا نے بتادیا
تازہ ترین

تبصرے