افغان خواتین پر پابندیاں: انگلش سیاستدانوں نے افغانستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر دیا
- 07, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : انگلینڈ کے سیاستدانوں اور 160 ارکان پارلیمنٹ نے چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔سابق لیبر لیڈر جیریمی کوربن اور ریفارم لیڈر نائجل فروگ سمیت 160 سے زائد ایم پیز نے انگلش کرکٹ بورڈ کو خط لکھا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ای سی بی 26 فروری کو افغانستان کے خلاف گروپ میچ کھیلنے سے انکار کرے، افغانستان کے ساتھ میچ کا بائیکاٹ ظلم کے خلاف عدم برداشت کا واضح پیغام ہوگا۔ ہم ECB پر زور دیتے ہیں کہ وہ افغان خواتین کے ساتھ یکجہتی کا مضبوط پیغام بھیجے۔
دوسری جانب انگلش کرکٹ بورڈ کا موقف ہے کہ وہ یکطرفہ طور پر افغانستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ نہیں کر سکتا۔
ای سی بی کے چیف ایگزیکٹیو رچرڈ گولڈ نے کہا کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ طالبان کی جانب سے خواتین کے ساتھ برتاؤ کی شدید مذمت کرتا ہے۔ کرکٹ بہت سے افغانوں اور بے گھر ہونے والے افغانوں کے لیے امید کا باعث ہے، اور تمام رکن ممالک کے ساتھ مشترکہ فیصلے کی حمایت کرے گا۔
خاص خبریں
-
ہمارا ٹیکس سسٹم کاروبار نہیں چلنے دے رہا، آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں، وزیراعظم
-
عمران خان نے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے: بیرسٹر گوہر
-
عمران خان کے طبی معائنے اور بیٹوں کے انٹرویو کی درخواست منظور
-
کیا روہت شرما اور کوہلی چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کا حصہ ہوں گے یا نہیں؟ بھارتی میڈیا نے بتادیا
تازہ ترین

تبصرے