حماس کے ساتھ جھڑپوں میں صیہونی فوج کا ایک میجر اور ایک کیپٹن ہلاک
- 08, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : غزہ میں فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس) کے ساتھ جھڑپوں میں صیہونی فوج کا ایک اور میجر اور کیپٹن اپنے انجام کو پہنچ گۓ - اسرائیلی میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق ایک دن قبل غزہ میں حماس کے لڑاکو ں کے حملے میں اسرائیلی فوج کا ایک کیپٹن جس کی عمر 24 سال تھی اور ایک میجر جو کہ 29 سال کا تھا ، ہلاک ہو گۓ -
اسرائیل کی دفاعی فوج ( ایف ڈی ایف ) کے مطابق اس حملے میں صیہونی فوج کے 4 اہلکار زخمی بھی ہوۓ ہیں - آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے صیہونی فوجی افسران اور سپاہی "نہال بریگیڈ 932 بٹالین" سے تعلق رکھتے تھے - اسرائیل کے میڈیا کے مطابق صیہونی فوج کے 2 اور افسران کی ہلاکت کے بعد غزہ میں زمینی آپریشن شروع ہونے کے بعد سے اب تک ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد 397 ہو چکی ہے -
خاص خبریں
-
ہمارا ٹیکس سسٹم کاروبار نہیں چلنے دے رہا، آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں، وزیراعظم
-
عمران خان نے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے: بیرسٹر گوہر
-
عمران خان کے طبی معائنے اور بیٹوں کے انٹرویو کی درخواست منظور
-
کیا روہت شرما اور کوہلی چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کا حصہ ہوں گے یا نہیں؟ بھارتی میڈیا نے بتادیا
تازہ ترین

تبصرے