ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر مشرق وسطٰی کو جہنم بنانے کی دھمکی دے دی

ڈونلڈ ٹرمپ

نیوز ٹوڈے :   نۓ امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے غزہ میں موجود اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کیلیے ایک مرتبہ پھر حماس کو دھمکی دے دی - فلوریڈ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوۓ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ 'ان کے صدارتی کرسی پر بیٹھنے تک اگر اسرائیلی قیدیوں کو رہا نہ کیا گیا تو مشرق وسطیٰ کو جہنم بنا دوں گا - ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ فلسطین کی مزاحمتی جماعت حماس کیلیے اچھا نہیں ہوگا بلکہ کسی کیلیے بھی اچھا نہیں ہو گا' -

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کو اس کے بیان پر حماس رہنما (اسامہ حمدان) نے سفارتی زبان کے استعمال کا مشورہ دیا تھا - اس سے قبل بھی اپنی تقریب حلف برداری کے موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ دھمکی دے چکے ہیں کہ اگر اسرائیلی قیدیوں کو رہا نہ کیا گیا تو مشرق وسطٰی جہنم بن جاۓ گا - ٹرمپ کے مطابق وہ لوگ جنہوں نے انسانیت کے خلاف ان مظالم کا ارتکاب کیا اس کی قیمت ادا کریں گے - ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اس سب کے ذمہ داروں کو ایسا سبق سکھایا جاۓ گا جیسا امریکہ کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا ہو گا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+