کینیڈا کو قیامت تک امریکہ میں شامل نہیں کیا جا سکتا جسٹن ٹروڈو نے امریکی صدر کو دیا کرارا جواب

کینیڈین وزیر اعظم

نیوز ٹوڈے :   کینیڈین وزیر اعظم (جسٹن ٹروڈو) نے نو منتخب امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) کو کرارا جواب دیتے ہوۓ کہا کہ 'کینیڈا قیامت تک امریکہ میں ضم نہیں ہوگا' - نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ وہ کینیڈ اکے خلاف اقتصادی طاقت استعمال کرکے اسے امریکہ کی 51 ویں ریاست بنا دیں گے - ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ کینیڈا سے درآمد کی جانےو الی اشیا پر 25 فیصد ٹیکس لگا دیں گے - جس کے جواب میں کینیڈا کی وزیر خارجہ (میلانی جولی) کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں معلوم ہی نہیں کہ کینیڈا کی اصل طاقت کیا ہے -

کینیڈ ان کی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں ـ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکی صدر کو کرارا جواب دیتے ہوۓ کہا کہ امریکہ قیامت تک کینیڈا کو اپنے اندر ضم نہیں کر سکتا - کینیڈین کنزرویٹو پارٹی کے لیڈر نے بھی کہا کہ کینیڈا ایک عظیم خود مختار ملک ہے اور اس کو کبھی بھی امریکہ کی 51 ویں ریاست نہیں بنایا جا سکتا - کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو مستعفی ہونے کا اعلان بھی کر چکے ہیں - 6 جنوری کو اپنے جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حکومتی لبرل پارٹی کی جانب سے نۓ سربراہ کے انتخاب کے بعد وہ اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+