اقوام متحدہ کے ادارے (ورلڈ فوڈ پروگرام ) کے قافلے پر صیہونی فوج کی فائرنگ

ورلڈ فوڈ پروگرام

نیوز ٹوڈے :   غزہ پر صیہونی فوج کے تازہ ترین حملوں میں مزید 31 فلسطینی شہید ہو گۓ - صیہونی فوج کی اقوام متحدہ کی امدادی ٹیم پر بھی فائرنگ - "عرب میڈیا" کی غزہ کی صحت کی وزارت کے حوالے سے دی گئی رپورٹ کے مطابق7 اکتوبر 2023 سے لے کر آج تک 45 ہزار 885 فلسطینی صیہونی بربریت کا نشانہ بن چکے ہیں - اور 1 لاکھ 25 ہزار فلسطینی زخمی بھی ہو چکے ہیں ـ اقوام متحدہ کے ادارے (ورلڈ فوڈ پروگرام) نے غزہ میں اپنے امدادی قافلے پر کی جانے والی صیہونی فوج کی فائرنگ کی مذمت کی ہے -

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان (سٹیفن دوجاک) کے مطابق صیہونی فوج نے 3 گاڑیوں پر مشتمل اقوام متحدہ کے قافلے پر فائرنگ کی - گاڑیوں کے ٹائروں پر 16 گولیاں لگیں ـ اقوام متحدہ کے ریلیف چیف (ٹام فلیچر) کے مطابق ورلڈ فوڈ پروگرام کے قافلے پر فائرنگ کے پیش نظر مصیبت میں گھرے غزہ کے باسیوں کو بچانے کی کوششوں کو سنگین خطرہ لاحق ہے - دوسری جانب صیہونی فوج نے مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی آبادی میں 3 یہودیوں کوفائرنگ کرکے ہلاک کرنے والے 2 فلسطینیوں کو تلاش کرنے کیلیے آپریشن شروع کر دیا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+