سعودی عرب میں نومولود بکرا 44 لاکھ روپے میں فروخت ، دنیا حیران
- 08, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : سعودی عرب میں ایک نومولود بکرے کی قیمت 44 لاکھ روپے ، یہ ایک انوکھی نیلامی کی حیرت انگیز کہانی ہے - سعودی عرب میں ایک ایسی منفرد اور دلچسپ نیلامی ہوئی جس کو دیکھ کر ہر شخص حیران اور متوجہ ہو گیا - یہ نیلامی ایک نو مولود بکرے کی ہوئی جس کے لمبے کانوں اور نایاب خصوصیات کی وجہ سے سعودی عرب میں ہلچل پیدا ہو گئی -اس نومولود بکرے کی قیمت پاکستانی روپوں میں 44 لاکھ روپے سے بھی زیادہ لگائی گئی - سعودی شہری اس بکرے کے دیوانے ہو گۓ ـ اور اس کی الگ شکل اور خوبصورتی نے اس کو ایک قیمتی جانور بنا دیا ـ مختلف لوگوں نے اس کے حصول کی کوشش کی -
سب سے الگ بات یہ تھی کہ اس کی نیلامی کیلیے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا - جس میں صرف اس بکرے کی بولی لگائی گئی ـ بولی بڑھتی گئی اور آخر کار ایک سعودی شہری نے اس بکرے کو 60 ہزار سعودی ریال کے عوض خرید لیا - جو کہ پاکستانی کرنسی میں 44لاکھ 10 ہزار بنتے ہیں ـ اس نیلامی سے نہ صرف سعودی عرب بلکہ دنیا بھر کے لوگ حیران ہو گۓ کہ ایک نومولود بکرے کی اتنی زیادہ قیمت کیسے ہو سکتی ہے ـ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ الگ خصوصیات رکھنے والی چیزیں اپنی قیمت بھی زیادہ وصول کرتی ہیں -
خاص خبریں
-
ہمارا ٹیکس سسٹم کاروبار نہیں چلنے دے رہا، آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں، وزیراعظم
-
عمران خان نے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے: بیرسٹر گوہر
-
عمران خان کے طبی معائنے اور بیٹوں کے انٹرویو کی درخواست منظور
-
کیا روہت شرما اور کوہلی چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کا حصہ ہوں گے یا نہیں؟ بھارتی میڈیا نے بتادیا
تازہ ترین

تبصرے