تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال، حکومت کا طلباء کی میڈیکل اسکریننگ کا فیصلہ
- 08, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : حکومت نے منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کو روکنے کے لیےتعلیمی اداروں میں طلبہ کی اسکریننگ کا فیصلہ کیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں طلباء کی میڈیکل اسکریننگ کی جائے گی۔ ابتدائی طور پر سندھ کے سرکاری کالجوں میں میڈیکل اسکریننگ کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کالج ایجوکیشن میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کمیٹی میں ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ، متعلقہ ضلع کے ریجنل ڈائریکٹر اور متعلقہ کالج کے پرنسپل شامل ہیں۔
میڈیکل اسکریننگ ٹیم سرکاری کالج کا اچانک دورہ کرے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسکریننگ ٹیم کالج میں کسی بھی طالب علم کا میڈیکل ٹیسٹ کر سکے گی۔ تعلیمی اداروں میں سیمینارز اور ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
خاص خبریں
-
ہمارا ٹیکس سسٹم کاروبار نہیں چلنے دے رہا، آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں، وزیراعظم
-
عمران خان نے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے: بیرسٹر گوہر
-
عمران خان کے طبی معائنے اور بیٹوں کے انٹرویو کی درخواست منظور
-
کیا روہت شرما اور کوہلی چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کا حصہ ہوں گے یا نہیں؟ بھارتی میڈیا نے بتادیا
تازہ ترین

تبصرے