ٹرمپ کی خلیج میکسیکو کا نام بدل کر 'خلیج آف امریکہ' رکھنے کی دھمکی
- 08, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ وہ خلیج میکسیکو کا نام بدل کر خلیج امریکہ کر دیں گے اور کینیڈا کے خلاف اقتصادی طاقت استعمال کریں گے۔
اپنے حلف برداری سے قبل فلوریڈا میں ایک پریس کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر میکسیکو اور کینیڈا نے غیر قانونی امیگریشن اور منشیات کی اسمگلنگ کو نہ روکا تو وہ ان دو بڑے امریکی تجارتی شراکت داروں پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیں گے۔
ٹرمپ نے کہا کہ کینیڈا کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ امریکہ اس کا دفاع کرتا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ امریکا کو قومی سلامتی کے مقاصد کے لیے گرین لینڈ بھی ملنا چاہیے۔
اس کے علاوہ نومنتخب امریکی صدر نے نیٹو ممالک پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے دفاعی بجٹ کو دوگنا کر دیں جب کہ انہوں نے کیپٹل ہل پر حملے میں ملوث فسادیوں کو معاف کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر حماس کو خبردار کیا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے۔
پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر ان کے اقتدار سنبھالنے تک یرغمالیوں کو واپس نہ کیا گیا تو مشرق وسطیٰ جہنم بن جائے گا۔ٹرمپ نے کہا کہ یہ حماس کے لیے اچھا نہیں ہوگا لیکن یہ کسی کے لیے بھی اچھا نہیں ہوگا۔
خاص خبریں
-
ہمارا ٹیکس سسٹم کاروبار نہیں چلنے دے رہا، آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں، وزیراعظم
-
عمران خان نے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے: بیرسٹر گوہر
-
عمران خان کے طبی معائنے اور بیٹوں کے انٹرویو کی درخواست منظور
-
کیا روہت شرما اور کوہلی چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کا حصہ ہوں گے یا نہیں؟ بھارتی میڈیا نے بتادیا
تازہ ترین

تبصرے