وہ ٹی وی جس کو چلانے کے لیے بجلی کی ضرورت نہیں
- 08, جنوری , 2025

نیوز ٹوڈے : موجودہ دور میں ٹیلی ویژن (ٹی وی) تقریباً ہر گھر میں موجود ہیں۔لیکن ایک مسئلہ ہے، وہ یہ کہ اگر بجلی چلی جائے تو ٹی وی دیکھنا ممکن نہیں۔تو کیا آپ ایسا ٹی وی رکھنا چاہیں گے جسے دیکھنے کے لیے بجلی کی ضرورت نہ ہو بلکہ اسمارٹ فون کی طرح کام کرے، یعنی اسے چلانے کے لیے چارج کیا جاتا ہو؟
جی ہاں، آپ کو اسٹینڈ بائی می 2 نامی یہ منفرد ٹی وی ضرور پسند آئے گا۔
یہ ٹی وی لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرانکس شو (سی ای ایس) میں پیش کیا گیا، جسے آپ اپنے ساتھ کہیں بھی لے جا سکتے ہیں اور اپنے پسندیدہ پروگراموں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔یہ پورٹیبل ٹچ اسکرین ٹی وی 1440p تصویری ریزولوشن سے لیس ہے۔
اس میں لگی بیٹری ایک بار چارج کرنے پر 4 گھنٹے تک ٹی وی دیکھنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔اسی طرح ٹی وی کے ریموٹ کنٹرول کو مقناطیس کی مدد سے ڈیوائس کے ساتھ منسلک کیا جا سکتا ہے تاکہ وہ گم نہ ہو جائے۔
آپ ویڈیو کانفرنسنگ کے لیے ویب کیم کو USB C پورٹ سے بھی جوڑ سکتے ہیں۔جنوبی کورین کمپنی کی جانب سے اس ٹی وی کی قیمت یا دستیابی کی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا تاہم کہا گیا ہے کہ یہ بہت جلد عوام کے لیے دستیاب ہوگا۔

خاص خبریں
-
غزہ کی حالت زار پر آسٹریلوی پارلیمنٹ کی ممبر خطا ب کے دوران رونے لگیں -
-
پیوٹن بہت جلد اپنی بیماری کی وجہ سے مر جائیں گے اور یوکرین جنگ ہمیشہ کیلیے بند ہو جائے گی زیلینسکی نے کیا انکشاف
-
ایران ، امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے پر مذاکرات کیلیے تیار ہو گیا
-
نوجوانوں کے آنلائن گینگز جوان بچیوں کیلیے گھروں کے اندر بھی خطرہ بن گۓ
تازہ ترین

تبصرے