اڈیالہ جیل سے افسوسناک خبر
- 08, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : پیرودھائی تھانے میں درج مقدمے میں اڈیالہ جیل کا قیدی ملزم وکی یعقوب انتقال کر گیا۔ راولپنڈی اڈیالہ جیل انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق 38 سالہ قیدی وکی یعقوب کی طبیعت بگڑنے پر اسے آر آئی سی منتقل کیا گیا جہاں وہ بیماری سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ قیدی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزم وکی یعقوب پیرودھائی تھانے میں درج مقدمے میں اڈیالہ جیل میں بند تھا۔
تبصرے