کیا روہت شرما اور کوہلی چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کا حصہ ہوں گے یا نہیں؟ بھارتی میڈیا نے بتادیا
- 08, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے خراب کارکردگی کے باوجود کپتان روہت شرما ٹیم میں موجود رہیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی بھی چیمپئنز ٹرافی میں ایکشن میں نظر آئیں گے جب کہ جسپریت بمراہ نائب کپتان ہوں گے۔
روہت شرما اور ویرات کوہلی کے بھی انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں کھیلنے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بارڈر گواسکر ٹرافی میں 3-1 سے شکست کا جائزہ ضرور لیا جائے گا تاہم ٹیم میں تبدیلی ممکن نہیں۔
بھارتی بورڈ آفیشل نے کہا کہ فی الحال توجہ چیمپئنز ٹرافی پر مرکوز ہے اور اس کا مقصد ایک مضبوط امتزاج بنانا ہے۔
دوسری جانب انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 22 جنوری کو کھیلا جائے گا جب کہ 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 6 فروری سے ہوگا۔انگلینڈ کے خلاف سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں ہوگا اور ایونٹ کا فائنل میچ 9 مارچ کو شیڈول ہے۔چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلے جائیں گے۔
خاص خبریں
-
ہمارا ٹیکس سسٹم کاروبار نہیں چلنے دے رہا، آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں، وزیراعظم
-
عمران خان نے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے: بیرسٹر گوہر
-
عمران خان کے طبی معائنے اور بیٹوں کے انٹرویو کی درخواست منظور
-
کیا روہت شرما اور کوہلی چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کا حصہ ہوں گے یا نہیں؟ بھارتی میڈیا نے بتادیا
تازہ ترین

تبصرے