عمران خان کے طبی معائنے اور بیٹوں کے انٹرویو کی درخواست منظور

عمران خان

نیوز ٹوڈے :  انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے اور ان کے بیٹوں کے انٹرویو کی درخواست منظور کرلی۔جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں کی۔

کیس کے دوران جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد ایک اور ملزم شہیر سکندر پر 9 مئی کو فرد جرم عائد کی گئی تھی جس کے بعد اب تک کیس میں نامزد 119 ملزمان میں سے 118 پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔ عمر ایوب کی جانب سے کیس کا ریکارڈ فراہم کرنے کی درخواست دائر کی گئی جبکہ اجمل صابر اور ملک انصار نے بھی مقدمے سے بریت کی درخواستیں دائر کیں۔ ان تینوں درخواستوں پر آئندہ سماعت پر دلائل دیے جائیں گے۔

دوسری جانب استغاثہ نے درخواست کی کہ کیس کی سماعت 13 جنوری کے بعد روزانہ کی بنیاد پر کی جائے جسے عدالت نے قبول کرلیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے عمران خان کے طبی معائنے اور بیٹوں سے ملاقات کی درخواست بھی منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+