ہمارا ٹیکس سسٹم کاروبار نہیں چلنے دے رہا، آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں، وزیراعظم

شہباز شریف

نیوز ٹوڈے :   وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس اتنے زیادہ ہیں کہ کاروبار نہیں چلنے دیں گے تاہم ہمیں آئی ایم ایف پروگرام اور اپنے اہداف پورے کرنے ہوں گے۔کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کا سفر شروع ہوچکا ہے، اب ترقی کی جانب بڑھنا ہے، آؤ بیٹھ کر بتائیں ترقی کو تیزی سے کیسے بچایا جائے، معاملات کو سنبھالیں تو وہ گرم کرتے ہیں.

وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ ٹیکس سلیبس سسٹم کاروبار اور سرمایہ کاری کو چلنے نہیں دے رہا، پاکستان آئی ایم ایف پروگرام میں شامل ہے، آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کرنے ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں بینکوں سے سرمائے کی ضرورت ہے، آج شرح سود 13 فیصد پر آگئی ہے اور میں چاہتا ہوں کہ یہ 6 فیصد پر آئے، ہمیں ایکسپورٹ بیسڈ گروتھ بڑھانا ہے، اس کے لیے تجاویز دیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے پاس قدرتی وسائل ہیں، ہمیں یہاں انڈسٹری لگانے کے لیے کام کرنا ہے تاکہ لوگوں کو روزگار ملے، اس کے لیے بھی مجھے آپ لوگوں کی تجاویز درکار ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+