حکومت نے عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کی پیشکش نہیں کی، رانا ثنا اللہ

رانا ثنا اللہ

نیوز ٹوڈے :    وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے تحریک انصاف کے بانی کو بنی گالہ منتقل کرنے کی پیشکش نہیں کی۔ایک بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایاز صادق کی واپسی کے بعد مذاکرات شروع ہوں گے، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر فیصلے میں تاخیر کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے بانی کو بنی گالہ منتقل کرنے کی پیشکش نہیں کی، اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے پیشکش کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کے دونوں طرف سے نہیں بلکہ ہر طرف رابطے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی لیک ہونے والی واٹس ایپ گفتگو کے حوالے سے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ علیمہ خان نے پی ٹی آئی کے بانی کے جیل میں رہنے اور ان پر زہر افشانی کے سیاسی فائدے کی بات کی، اس جماعت کے لوگ آپس میں لڑ رہے ہیں اور اداروں سے بھی لڑ رہے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+