عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کا خواب چکنا چور ہو گیا، آئی ایم ایف نے حکومتی تجویز مسترد کر دی

آئی ایم ایف

نیوز ٹوڈے :   آٹھویں روز کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹیکس سلیبس کاروبار اور سرمایہ کاری نہیں چلنے دے رہے، آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کرنا ہوں گے، اور جب وقت آئے گا، آئی ایم ایف کو الوداع کہہ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شرح سود 13 فیصد تک پہنچ گئی ہے، وہ چاہتے ہیں کہ یہ 6 فیصد پر آئے تاہم تمام امکانات کا جائزہ لینے کے بعد ہی فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم نے تاجروں کو جلد میٹنگ کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اس بات کا حقیقت پسندانہ جائزہ لینا ہو گا کہ کہاں بہتری ہے اور کہاں خامیاں ہیں۔ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ سب کچھ ٹھیک ہے وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+