چیئرمین انٹرمیڈیٹ نے نتائج سے غیر مطمئن طلبہ کو امتحانی کاپیاں دکھانے کا اعلان کیا

چیئرمین انٹرمیڈیٹ

نیوز ٹوڈے :   کراچی میں انٹر بورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات میں کم نمبر حاصل کرنے والے طلبہ نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔طلباء نے نتائج درست کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک کمیٹی بنائی جائے جس میں والدین بھی شامل ہوں، بند کمروں میں جانچ پڑتال قبول نہیں کرتے۔طلباء نے الزام لگایا کہ انٹر بورڈ کے اہلکار رشوت مانگتے ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین انٹرمیڈیٹ نے یقین دہانی کرائی کہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج سے غیر مطمئن طلبہ کے تحفظات دور کیے جائیں گے اور انہیں امتحانی کاپیاں دکھانے کا اعلان بھی کیا۔ چیئرمین بورڈ شرف علی شاہ نے کہا کہ جن بچوں نے سکروٹنی کے لیے درخواستیں دی ہیں، اگر وہ دوبارہ نتائج سے مطمئن نہ ہوں تو وہ اپنے پروفیسر یا والدین کے ساتھ آکر امتحان کی کاپی دیکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج نے کراچی کے طلباء کے پروفیشنل تعلیمی اداروں میں جانے کے امکانات کو محدود کر دیا ہے۔ انٹرمیڈیٹ کے پہلے سال میں پری میڈیکل گروپ میں 66% طلباء اور پری انجینئرنگ گروپ میں 74% طلباء فیل ہوئے۔

حال ہی میں کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے چیئرمین امیر حسین قادری نے نتائج کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پوری ذمہ داری سے کہا ہے کہ یہ نتائج میرٹ کے مطابق ہیں۔ شکایات موصول ہونے کے بعد نتائج کا دوبارہ جائزہ لیا گیا ہے۔

نتائج کے چند روز بعد سندھ حکومت نے انٹرمیڈیٹ بورڈ کے چیئرمین امیر حسین قادری کو بغیر اجازت بیرون ملک جانے پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+