ایک لیجنڈری کھلاڑی نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
- 09, جنوری , 2025

نیوز ٹوڈے : نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی مارٹن گپٹل نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔کیوی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر مارٹن گپٹل نے کیریئر کا خاتمہ کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔کرکٹر نے آخری بار اکتوبر 2022 میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی تھی۔مارٹن گپٹل کا کہنا ہے کہ وہ دنیا بھر کی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں دستیاب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے لیے کھیلنا میرا بچپن کا خواب تھا اور میں اپنے ملک کے لیے کھیلنا خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں۔کیوی کرکٹر نے کہا کہ کھلاڑیوں کے ساتھ گزارا ہوا وقت ہمیشہ یاد رکھوں گا۔
مارٹن گپٹل نے کہا کہ میں اپنے تمام ساتھی ساتھیوں اور کوچنگ سٹاف کا شکریہ ادا کرتا ہوں، خاص طور پر مارک او ڈونل جنہوں نے انڈر 19 کی سطح سے میری کوچنگ کی اور میرے پورے کیریئر میں میرا ساتھ دیا۔
واضح رہے کہ گپٹل نے 2009 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈیبیو کیا تھا اور 47 ٹیسٹ، 198 ایک روزہ اور 122 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں ملک کی نمائندگی کی تھی۔

خاص خبریں
-
غزہ کی حالت زار پر آسٹریلوی پارلیمنٹ کی ممبر خطا ب کے دوران رونے لگیں -
-
پیوٹن بہت جلد اپنی بیماری کی وجہ سے مر جائیں گے اور یوکرین جنگ ہمیشہ کیلیے بند ہو جائے گی زیلینسکی نے کیا انکشاف
-
ایران ، امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے پر مذاکرات کیلیے تیار ہو گیا
-
نوجوانوں کے آنلائن گینگز جوان بچیوں کیلیے گھروں کے اندر بھی خطرہ بن گۓ
تازہ ترین

تبصرے