وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ اگر کوئی بچہ تعلیم سے محروم ہے تو یہ ریاست کے لیے لمحہ فکریہ ہے

وزیر اعلیٰ پنجاب

نیوز ٹوڈے :   وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرگودھا یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مجھے جس طرح پیار دیا، میں اسے کبھی نہیں بھولوں گی، یہ سب سے بڑا سکالر شپ پروگرام ہے، سرگودھا یونیورسٹی آ کر بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے، ٹیلنٹڈ سکالرشپ ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ میرے ہونہار بیٹے اور بیٹیو، میں آپ کی محنت کو سلام پیش کرتی ہوں، آپ کو آپ کی محنت کے نتیجے میں آج گارڈ آف آنر ملا ہے، آپ لوگوں نے تھوڑے وسائل سے محنت کی اور سکالرشپ حاصل کیا، مجھے آپ پر فخر ہے، وزیر اعلیٰ اور والدہ کی حیثیت سے آج میں بہت خوش ہوں، آپ سب اس ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، آپ کے والدین نے آپ کو آج بڑی محنت سے اس قابل بنایا ہے، بچے تعلیم یافتہ ہوں گے تو ملک ترقی کرے گا، شکریہ مت کہو، وظیفہ تمہارا حق ہے، محنت کا پھل ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ وزیر تعلیم نے بڑی محنت سے پروگرام کو آگے بڑھایا، طلباء کو ان کی محنت کا پھل سکالرشپ کی صورت میں ملا، طلباء کے مسائل میرے مسائل ہیں، میانوالی، بھکر، سرگودھا کے طلباء کو وظائف ملے۔ بغیر کسی تفریق کے 30 ہزار طلباء کو وظائف دیے گئے، وظائف کی تعداد بڑھا کر 50 ہزار کی جائے گی۔

مریم نواز نے کہا کہ سیکنڈ ایئر اور تھرڈ ایئر کے طلباء کو بھی اسکالرشپ دینے پر کام کروں گی، 30 ہزار میں سے ایک بھی اسکالرشپ میرٹ کے خلاف نہیں دی گئی، کوئی طالب علم کسی سیاسی جماعت سے وابستہ نہیں دیکھا گیا، میں طلبہ کو وزیراعلیٰ نہیں بلکہ ماں کی طرح دیکھو، میرے لیے پنجاب کے تمام بچے برابر ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+