میئر کراچی نے قبرستانوں میں تدفین کے سرکاری نرخ مقرر کر دیئے
- 09, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کے رجسٹرڈ قبرستانوں میں تدفین کے سرکاری نرخ مقرر کر دیے۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ رجسٹرڈ قبرستانوں میں تدفین کے لیے 14 ہزار 300 روپے کا ریٹ مقرر کیا گیا ہے، تمام رجسٹرڈ قبرستانوں میں مقررہ نرخ کے بینرز بھی لگا دیے گئے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ قبرستانوں میں کام کرنے والوں کو مقررہ نرخ کے تحت کام کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔ اگر کسی نے مقررہ نرخ سے زیادہ قیمت وصول کی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ شہری قبرستانوں میں تدفین کے لیے مقررہ نرخ 14300 روپے سے زیادہ ادا نہ کریں۔ زائد وصولی کرنے والوں کے خلاف 1339 پر شکایات درج کی جائیں۔
ان کا کہنا ہے کہ قبروں کو مسمار کرنے والے مافیا کے خلاف بھی فیصلہ کن کارروائی کی گئی ہے۔ کے ایم سی کی رجسٹریشن کے بغیر کسی کو قبرستانوں میں کام کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
تبصرے