وفاقی وزارت خزانہ کا نئے مالی سال کے بجٹ کا شیڈول تیار
- 09, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : نئے مالی سال کے بجٹ کا شیڈول تیار کرتے ہوئے وفاقی وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کی تجویز دی ہے۔ بجٹ کی تمام دستاویزات کو مئی 2025 کے آخر تک حتمی شکل دینے کی تجویز وزارت خزانہ نےدی ہے اور قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے میں منعقد کرنے کی تجویز ہے۔
نئے مالی سال کے بجٹ کے لیے پلاننگ کوآرڈینیشن کمیٹی کا سالانہ اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں بلانے کی تجویز ہے، بجٹ اسٹریٹجی پیپر 18 اپریل 2025 تک منظور کرانے کی تجویز ہے جب کہ بجٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس بلانے کی تجویز 11 فروری سے 28 فروری تک ہے۔ ۔
اس کے علاوہ زرمبادلہ کا بجٹ تخمینہ 7 مئی تک جمع کرانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔
تبصرے