اڈیالہ جیل: عمران خان سے آج کوئی ملنے نہیں آیا

بانی عمران خان

نیوز ٹوڈے :  آج اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے ملاقات کا دن تھا لیکن کوئی ان سے ملنے نہیں آیا۔

عمران خان سے ملاقات کا دن ہونے کے باوجود کوئی رہنما، وکیل یا خاندان کا کوئی فرد ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل نہیں پہنچا۔جیل ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ پی ٹی آئی بانی سے ملاقات کے لیے کوئی نہیں پہنچ سکا۔مذاکراتی کمیٹی کا کوئی رکن بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل نہیں پہنچا۔ وکیل فیصل چوہدری کے مطابق ابھی تک مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔

جیل ذرائع کے مطابق منگل اور جمعرات پی ٹی آئی بانی سے معمول کی ملاقات کے دن ہیں۔ جیل مینوئل کے مطابق آج ملاقاتوں کا وقت بھی ختم ہوگیا تاہم پارٹی رہنما اور وکلاء ملاقات کی اجازت ملنے یا نہ ملنے کے باوجود اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+