چیمپئنز ٹرافی کے لیے غیر ملکی ٹیمیں کب پاکستان آئیں گی؟
- 10, جنوری , 2025

نیوز ٹوڈے : پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے غیر ملکی ٹیموں کی پاکستان آمد فروری کے پہلے ہفتے میں شروع ہو جائے گی۔ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کے لیے فروری کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچیں گی، دونوں ٹیمیں کراچی اور لاہور میں میزبان ملک سے مدمقابل ہوں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ میں شریک 8 ٹیموں کے پریکٹس میچز 12 سے 18 فروری تک کھیلے جائیں گے جس کے بعد ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔ تمام پریکٹس میچز لاہور، کراچی اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ اسی طرح دیگر ممالک میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں 10 فروری کے بعد لاہور کا دورہ کریں گی اور پڑوسی ملک افغانستان کی ٹیم بھی فروری کے دوسرے ہفتے میں کراچی آئے گی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ہر ٹیم کو 2 اختیاری پریکٹس میچ دے گی، ٹیمیں براہ راست آئی سی سی کو پریکٹس میچ کھیلنے یا نہ کھیلنے سے آگاہ کریں گی۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا جب کہ ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

خاص خبریں
-
غزہ کی حالت زار پر آسٹریلوی پارلیمنٹ کی ممبر خطا ب کے دوران رونے لگیں -
-
پیوٹن بہت جلد اپنی بیماری کی وجہ سے مر جائیں گے اور یوکرین جنگ ہمیشہ کیلیے بند ہو جائے گی زیلینسکی نے کیا انکشاف
-
ایران ، امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے پر مذاکرات کیلیے تیار ہو گیا
-
نوجوانوں کے آنلائن گینگز جوان بچیوں کیلیے گھروں کے اندر بھی خطرہ بن گۓ
تازہ ترین

تبصرے