’عمران خان کو کہیں اور منتقل کرنے کی بات ہو سکتی ہے اور…‘ رانا ثناء اللہ کی پی ٹی آئی کو بڑی پیشکش

رانا ثناء اللہ

نیوز ٹوڈے :  وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ و امور عامہ رانا ثناء اللہ نے تحریک انصاف کو پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل سے کسی اور جگہ منتقل کرنے پر بات ہو سکتی ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سیاسی قوتوں کے درمیان مذاکرات ناگزیر ہیں، کسی بات پر اتفاق ہو یا نہ ہو، لیکن بات چیت ہونی چاہیے۔

دوسری جانب گلگت بلتستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسئلے کے حل کے لیے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑا مسئلہ ہے، حکومت اس مشکل میں گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، گلگت بلتستان کے فنڈز جلد جاری کیے جائیں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+