پنجاب میں مستحق لڑکیوں کو شادی کے لیے کتنا دیا جائے گا؟ بڑی خبر آگئی

شادی

نیوز ٹوڈے :   پاکستان میں شادی پر دلہن کو 306,000 روپے کا پیکج اور 100,000 روپے کی سلامی دینے کا منصوبہ سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب میں مالی طور پر مستحق خاندانوں کے لیے سماجی بہبود کا سب سے بڑا منصوبہ سامنے آگیا ہے۔ پنجاب حکومت نے معاشی طور پر مستحق خاندانوں کی لڑکیوں کی شادیاں خود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب حکومت دھی رانی پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کی لڑکیوں کی شادی کے اخراجات برداشت کرے گی۔ دھی رانی پروگرام کے تحت 52 لڑکیوں کی پہلی اجتماعی شادی کی تقریب رواں ہفتے لاہور میں ہوگی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز محکمہ سماجی بہبود کے زیر اہتمام تقریب کی مہمان خصوصی ہوں گی۔ منصوبے کے تحت پنجاب حکومت فی شادی پر 306,000 روپے کا پیکج فراہم کرے گی جبکہ ہر دلہن کو پیکیج میں اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے 100,000 روپے کی سلامی دی جائے گی۔ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے اجتماعی شادیوں کے لیے ایک ارب روپے کا فنڈ مختص کیا ہے۔ دھی رانی پروگرام سے قبل بیت المال سے جہیز کے لیے صرف 30 ہزار روپے فراہم کیے جاتے تھے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+