حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آخری ہوسکتا ہے، شوکت یوسفزئی
- 10, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے خبردار کیا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آخری ہوسکتا ہے۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ میڈیا پر شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجہ کے درمیان لڑائی دیکھ کر افسوس ہوا، پارٹی کی سینئر قیادت پارٹی کے اندر نظم و ضبط قائم کرے۔حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آخری ہوسکتا ہے کیونکہ حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اب بیک فٹ پر جا رہی ہے، پی ٹی آئی کے بانی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ حکومت کے پاس اختیار نہیں، اگر اختیار ہے تو پی ٹی آئی کے بانی سے مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس کیوں نہیں ہوا۔ . ان کا مزید کہنا تھا کہ اچھی بات ہے کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے ذریعے حکومت کو بے نقاب کیا، حکومت مذاکرات سے ڈرتی نظر آرہی ہے، اسٹیبلشمنٹ کو اب سمجھ لینا چاہیے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی ملک پر بوجھ ہیں۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پرواز پاکستان کی بات کر رہے ہیں لیکن پیسہ کہاں ہے، دو سال میں 27 ہزار ارب روپے قرضہ لیا گیا، کیا پرواز پاکستان قرضوں پر چلے گی، وفاقی حکومت بتائے کہ 27 ہزار ارب روپے کہاں خرچ ہوئے، حساب دیں۔ قوم، عوام کو ایک روپیہ بھی ریلیف نہ مل سکا۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ترقی کے جھوٹے دعوے کیے جارہے ہیں، لیپ ٹاپ بانٹنے سے عوام کے دل نہیں جیتتے۔
خاص خبریں
-
مریم نواز جانوروں کیساتھ سیاسی بونوں، پاگلوں کا بھی علاج کریں گی، عظمیٰ بخاری
-
شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل نہ کیے جانے کا امکان
-
ساڑھی کی جیکٹ میں 100 پاؤنڈز برآمد: عاصم محمود کے دعوے نے صارفین کو چونکا دیا، انہیں تنقید کا نشانہ بنا ڈالا
-
حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آخری ہوسکتا ہے، شوکت یوسفزئی
تازہ ترین

تبصرے