کیا تعلیمی ادارے دوبارہ بند ہو رہے ہیں؟ بڑی خبر آگئی
- 13, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : محکمہ تعلیم پنجاب نے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں اضافے سے متعلق خبروں کی وضاحت کردی۔محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تعطیلات میں مزید کوئی توسیع نہیں کی گئی۔ محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد پیر سے تعلیمی ادارے کھلنے کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ تعلیم کا مزید کہنا ہے کہ والدین اور طلباء کو چھٹیوں میں اضافے کے حوالے سے افواہوں سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب سیکرٹری سکولز اینڈ ایجوکیشن خالد نذیر وٹو کا بھی کہنا ہے کہ سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں بالکل اضافہ نہیں کیا جا رہا۔ خیال رہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ پنجاب کے تمام اسکولوں میں 20 کی بجائے 23 دسمبر سے تعطیلات ہوں گی، تاہم بعد ازاں محکمہ تعلیم پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا کہ موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر سے ہوں گی۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے