لاہور: گنگارام ہسپتال کے سوشل ویلفیئر آفیسر نے جعلی دستخطوں کے ذریعے کروڑوں روپے کا انکشاف کر دیا

گنگارام ہسپتال

نیوز ٹوڈے :    لاہور کے گنگارام ہسپتال کے سوشل ویلفیئر آفیسر کے جعلی دستخطوں کے ذریعے کروڑوں روپے کے غبن کا انکشاف ہوا ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کے خط نے کروڑوں کا فراڈ بے نقاب کر دیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کے خط میں کہا گیا ہے کہ سوشل ویلفیئر آفیسر سامانیہ اختر گزشتہ 2 سال سے بیت المال کی رقم میں غبن کر رہی ہیں۔ سمانیہ اختر آؤٹ ڈور سلپس پر ان مریضوں کے ناموں پر جعلی دستخط اور جعلی سٹیمپ لگاتی رہی جن کے نام سے ادویات خریدی گئیں، مریضوں کو ان کی ضرورت نہیں تھی۔

خط میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آؤٹ ڈور سلپس پر 26 مریضوں کے ناموں پر ادویات خریدی گئی ہیں جب کہ آؤٹ ڈور سلپس پر ڈاکٹر سیف الرحمان کے دستخط بھی موجود ہیں۔دوسری جانب ڈاکٹر سیف الرحمان کا کہنا ہے کہ ان کے جعلی دستخط کیے گئے اور مہر بھی جعلی لگائی گئی۔

خط کے مطابق ادویات کی مد میں 26,66,850 روپے نکلوائے گئے لہٰذا ایم ایس گنگا رام ہسپتال 2 سال میں نکالی گئی رقم کی تحقیقات کرائیں۔اے ایم ایس گنگا رام ڈاکٹر عارف کا کہنا ہے کہ سمانیہ اختر کنٹریکٹ ملازم ہیں اور کئی سوشل ویلفیئر افسران ایسے فراڈ میں ملوث ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+