مریم نواز کا مستحق افراد کے لیے جلد مفت اراضی کی اسکیم لانے کا اعلان

مریم نواز

نیوز ٹوڈے :   وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مستحق اور نادار افراد کے لیے جلد مفت اراضی سکیم لانے کا اعلان کیا ہے۔لاہور میں ہاؤسنگ سکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں جن لوگوں کے پاس زمین خریدنے کے پیسے نہیں ہیں انہیں 3 مرلہ کے مفت پلاٹ دیے جائیں گے۔ مریم نواز نے اعلان کیا کہ 'اپنا گھر اپنی چھت سکیم' دنیا کی بہترین ہاؤسنگ اسکیم ہے جس کے تحت سال بھر میں ایک لاکھ گھر بنانے کا منصوبہ ہے، 15 لاکھ روپے تک کے بلا سود آسان قرضے دیے جائیں گے۔ کوئی بھی اسکیم یا اسکالرشپ، کچھ بھی میرٹ سے باہر نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جس طرح میں نے اپنے ڈی سیز، کمشنرز اور پولیس کے لیے کارکردگی کے اشاریے بنائے ہیں اسی طرح نواز شریف نے بھی میرے لیے کارکردگی کے اشاریے بنائے ہیں، مجھے ہر روز گھر جا کر جواب دینا پڑتا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+