پی ٹی آئی کے بانی کی سزا کا اعلان؟

پی ٹی آئی کے بانی

نیوز ٹوڈے :   پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ نجومی پی ٹی آئی کے بانی کی سزا کا اعلان سوشل میڈیا پر کر رہے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کو ٹرسٹ پراپرٹی پر نالج سٹی بنانے کے کیس میں سزا سنائی جا رہی ہے۔ بابر اعوان کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ نہیں، یہ ایک ایجنڈا ہے جس سے پی ٹی آئی کے بانی اور پی ٹی آئی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اس لیے جلدی میں ہیں کہ عالمی اور علاقائی تبدیلیاں آ رہی ہیں۔

190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کردیا گیا ہے۔ عدالت نے اب فیصلہ سنانے کی نئی تاریخ 17 جنوری مقرر کر دی ہے، جج ناصر جاوید رانا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی کو کمرہ عدالت میں آنے کا دو بار پیغام بھیجا گیا، وہ کمرہ عدالت میں نہیں آئے،  2 گھنٹے سے مسلسل انتظار کر رہا ہوں، میں صبح ساڑھے 8 بجے سے کمرہ عدالت میں موجود ہوں، نہ تحریک انصاف کے بانی، ان کے وکلاء اور نہ ہی خاندان کا کوئی فرد آیا، ۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+