حافظ نعیم الرحمن نے ایلون مسک اور ٹرمپ کے بیانات کو اسلامو فوبیا قرار دے دیا

حافظ نعیم الرحمن

نیوز ٹوڈے :   جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے ایلون مسک اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات اور اقدامات کو اسلامو فوبیا قرار دیا ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایلون مسک مسلسل اسلام کے خلاف نفرت انگیز مہم چلا رہا ہے جس میں دوسرے ممالک کے لوگ بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ مہم اسلام اور پاکستان کو نشانہ بنانے کی ایک منظم کوشش ہے جو نسل پرستانہ ذہنیت کی عکاسی کرتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ایلون مسک نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کھڑے ہیں جو غزہ کو جہنم میں تبدیل کرنے کی کھلم کھلا دھمکیاں دے رہے ہیں اور اسرائیلی دہشت گردی کی حمایت کر رہے ہیں۔ انہوں نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی نسل کشی کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔

حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ یہ منافقت اور تضاد سوشل میڈیا پر اسلام کے خلاف نفرت پھیلانے کی منظم مہم کا حصہ ہے جسے فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے برطانوی حکومت پر زور دیا کہ وہ اس نفرت انگیز مہم کے خلاف سخت ایکشن لے اور ایسے اقدامات کو روکنے کے لیے موثر حکمت عملی اپنائے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+