امید ہے کہ کرم میں امن کو یقینی بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر کام کریں گے: وزیراعظم
- 14, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امید ہے کہ کرم میں امن کو یقینی بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر کام کریں گے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں صوبوں کا اہم کردار ہے، وفاق کو صوبوں کے ساتھ مل کر تعلیم کے شعبے میں چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں کا آغاز کامیابی ہے، گزشتہ حکومت کے ایک وزیر کی تقریر کے تباہ کن نتائج نکلے، شکر ہے کہ جو بندشیں لگائی گئی تھیں وہ اٹھا لی گئی ہیں، امید ہے لندن کے لیے پروازیں جلد شروع ہو جائیں گی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ضلع کرم میں حالات معمول پر آ رہے ہیں، امن معاہدے کے بعد مورچے گرائے جا رہے ہیں، خوراک اور ادویات کا سامان بھی پہنچایا جا رہا ہے، امید ہے تمام سٹیک ہولڈرز مل کر امن کو یقینی بنائیں گے۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج کے خلاف دن رات آپریشنز جاری ہیں اور امید ہے کہ ان کارروائیوں کے نتیجے میں فتنہ الخوارج کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے