سیاسی مذاکرات جاری ہیں، اختلافات جلد ختم ہونے چاہئیں، بیرسٹر گوہر
- 14, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سیاسی مذاکرات جاری ہیں، اختلافات جلد ختم ہونے چاہئیں۔اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالت نے فیصلہ دینا تھا تو کچھ وقت انتظار کر لیا، فیصلے کا تعلق مذاکرات سے نہیں ہونا چاہیے اور ایسا نہیں ہے۔
بیرسٹر گوہر کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کوئی ڈیل نہیں ہوئی، 2 نکات پر مذاکرات ہوں گے، مینڈیٹ کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہیں، درخواستیں زیر التوا ہیں، مینڈیٹ پر فیصلہ 4 ماہ میں کیا جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سیاسی مذاکرات جاری ہیں اور مذاکرات کی میز پر ہونا چاہیے، پر امید ہیں، اختلافات جلد ختم ہونے چاہئیں۔
تبصرے