قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کا آج 125 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے
- 14, جنوری , 2025
نیوز ٹوڈے : قومی ترانے کے بعد حفیظ جالندھری کا دوسرا بڑا کارنامہ شاہنامہ اسلام ہے۔ ان کی علمی و ادبی خدمات پر حکومت کی جانب سے انہیں ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا۔حفیظ جالندھری 14 جنوری 1900 کو جالندھر میں پیدا ہوئے۔ معروف شاعر کو ادب سے گہرا لگاؤ تھا۔
انہوں نے غزلوں اور نظموں کے ذریعے اپنی شناخت بنائی اور غزل اور نظم کے میدان میں بڑے پیمانے پر کام کیا جب کہ کئی مشہور کتابیں بھی لکھیں۔اپنے الفاظ پر ملیکا پکھراج نے آواز کا جادو جگایا اور ملک گیر شہرت حاصل کی۔
تبصرے